14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر عمران خان کےہاتھ پاؤں پھول گئے،جاوید لطیف

26  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف  نے کہا کہ عمران خان کے 14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف   نے اپنے بیان میں کہا کہ خان صاحب حکومت سے نکل کر عوام میں آؤ گے تو اپنی مقبولیت کا درست اندازہ ہوگا، ابھی تو 14 حکومتی ارکان سامنے آئے تو آپ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے،انہوں نے کہا کہ تعداد آنے والے دنوں میں اس قدر بڑھ جانی ہے کہ آپ خود اقلیت میں رہ جائیں گے، آج مریم نواز کی قیادت میں ریلی سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا عوام میں کون مقبول ہے،انہوں نے کہا کہ آپ حکومت سےنکل کر پی ٹی آئی کے پکنک شوز کریں تو آپ کو حقیقت حال کا علم ہو،مخالفین کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved