پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی منظوری دے دی

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی کابینہ کے اراکین کو سمری بذریعہ سرکلر بھجوائی تھی جسےوزراء کی مطلوبہ تعداد نے اس کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے اسے منظور کر لیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا نام ہٹانے کی سفارش کی جائے گی۔

 یاد رہے کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد اب تک 2000 سے زائد ٹی ایل پی کارکنان کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ ٹی ایل پی نے مختلف شہروں میں جاری دھرنے ختم کر دئیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved