ماہ رمضان میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

26  مارچ‬‮  2022

ماہ رمضان میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت  بڑھ گئی اور پارہ 38 ڈگری تک پہنچ گیا،سمندری ہوائیں تھمتی ہیں تو موسم گرم ہونے لگتا ہے، آج کل  بھی دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ایران اور مغربی افغانستان کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، مشرقی افغانستان کے قریب ہوا کا زائد دباؤ بھی بن گیا ہے، کم اورزائد دباؤ کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہورہا ہے،27مارچ تک گرمی کی شدت زائد رہے گی، 28 اور 29 مارچ کو شہر میں گرمی کی شدت میں کچھ کمی متوقع ہے لیکن ہم موسم گرما میں داخل ہوچکے ہیں ہیں اس لیے خوشگوار موسم کی امید نہیں کی جاسکتی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 مارچ سے 4 اپریل کے دوران ایک بار پھر گرمی بڑھنے کا امکان ہے اور ماہ رمضان میں بھی موسم گرم ہونے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved