منحرف ارکان اور اتحادیوں سے رابطے , جلد اچھی خبر آئے گی، فواد چوہدری

26  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 4 منحرف اراکین اور اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، جلد اچھی خبر آئے گی۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کل پاکستان کے عوام سازش کو ناکام بنائیں گے اور پرامن احتجاج کے ساتھ اپنے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ 4 منحرف اراکین رابطے میں ہیں اور اتحادیوں سے بھی رابطے ہیں، جلد اچھی خبر آئے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کارڈ جلد عوام کے سامنے لائیں گے جو خرید وفروخت میں ملوث ہیں، ان کی نیندیں اڑ جائیں گی۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے آئی جی سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سندھ کے آئی جی ہیں یا بلاول ہاؤس کے غلام؟ اسٹریٹ کرائم کی پچاس ہزار وارداتیں ہوگئیں، آپ کچھ نہیں بولے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved