پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا ردعمل سامنے آگیا

26  مارچ‬‮  2022

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی توڑنے کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی بات ہم تک بھی آئی ہے، یہ بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان پر نظر ہے،انہوں نے کہا کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد پنجاب کی باری ہے۔

خیال رہے کہ ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے اور عمران خان نے حکم کیا تو عہدہ بھی چھوڑ سکتے ہیں،وزیراعظم، عثمان بزدار کو کمالیہ میں جلسے کے بعد اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں۔

تاہم وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے خبر کی تردید کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved