سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا ہےکہ مرکز میں تبدیلی آئی تو گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی آئےگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت میں شامل 8 آزاد ارکان ن لیگ سے رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کےگلگت بلتستان میں 7 ارکان کو جعلی طریقے سے جتوایا گیا۔
حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف، مقبول جماعت نہیں، اسلام آباد میں دھکا لگا تو گلگت بلتستان میں کوئی سہنے والا بھی نہیں ہوگا