حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے ساتھ تین روزہ جنگ بندی کا اعلان

26  مارچ‬‮  2022

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کیخلاف کاروائیاں تین روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان مہدی المشاط نے سعودی عرب کیخلاف تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب یمن کے خلاف فضائی کاروائیاں روک دے اور بندرگاہوں پر بندشیں ختم کر دے تو یہ جنگ بندی تین روز سے طویل بھی ہوسکتی ہے۔

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کیساتھ یمن میں بھی حکومت کے خلاف اپنی کارروائیاں تین روز کیلئے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں حوثی باغیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ یمن کے صدر عبدالربہ منصور ہادی کے بھائی سمیت دیگر جنگی قیدیوں کو بھی رہا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب حوثی باغیوں کی جانب سے ایک ہفتے میں دو بار سعودی عرب کی آئل اور گیس کی تنصیبات کیساتھ پاور سٹیشن پر بڑے حملے کئے ہیں، جن میں ڈرون طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved