ایران امریکی مفاد کیلئے خطرہ، ہم جواب دینےکیلئے تیار ہیں، امریکی آرمی چیف

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی نے کہاہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں امریکی مفادات کیلئے خطرہ ہیں، تصادم نہیں چاہتے لیکن ایرانی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

ایسپن سیکیورٹی فورم میں خطاب کے دوران جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے علاوہ ایران کی دیگر سرگرمیاں بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں، ایران امریکی مفادات کیلئے خطرہ ہے، تہران کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے لیکن قوم مفادات کا تحفظ ترجیحی بنیادوں پر کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کاروائی کیلئے امریکی افواج ہمہ وقت تیار ہیں، امریکی صدر جو ہدایت کریں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔

افغانستان میں خانہ جنگی کے امکانات ہیں، لیکن وہاں امریکی فوجوں کی دوبارہ تعیناتی ممکن نہیں

افغانستان کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئےامریکی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  فی الحال افغانستان میں امریکی افواج کو دوبارہ تعینات کرنا ممکن نہیں ہے، امریکی حکومت ملک سے امریکیوں اور افغان ساتھیوں کو نکالنے کے معاملے کو حتمی شکل دینے کیلئے  طالبان حکومت سے بات چیت کر رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ طالبان کی حکومت کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، افغانستان میں خانہ جنگی کے امکانات بھی موجود ہیں۔

چین کو دھمکی

روس اور چین کو تنبیہ کرتے ہوئے مریکی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہمارے انخلاء کے قدم کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، امریکہ تائیوان پر چین کے حملے کی صورت میں مکمل دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved