وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوگی اور کرپٹ ٹولا رسوا ہوگا۔
امربالمعروف جلسے میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آج صبح سے ملک بھر کی طرح فیصل آباد سے قافلے جمع ہونے شروع ہوگئے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان ایسا وزیراعظم ہیں جن کے خلاف کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیں نہ ہی بیرون ممالک میں محلات بنائے۔فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے 40سال باہر محنت کی اور پیسے بینکنگ چینل سے پاکستان میں لائے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو اکٹھے ہیں وہ ایک وقت میں ایک دوسرے کی شکل دیکھنا نہیں چاہتے تھے، زرداری فالودے والے اور زرداری مقصود چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ آج جلسہ نہیں بلکہ جلسہ پلس ہونے جارہا ہے، پاکستان کے عوام، خواتین،بچے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا عمران خان کا جلسہ عوام کا جلسہ ہے عمران خان پاکستان کے محسن ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، وہ پاکستان جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہاں پیسے سے ہر ایک کو خریدا جا سکتا ہے، آج وہ پاکستان عمران خان کی وجہ سے سر اٹھا کر کھڑا ہے۔
آج جلسہ نہیں بلکہ جلسہ پلس ہونے جارہا ہے، خواتین،بچے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، فرخ حبیب
27
مارچ 2022
