مریم نواز آپ کے منہ میں خاک، اداکارہ حنا خواجہ

27  مارچ‬‮  2022

معروف پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے مریم نواز آپ نے یہ کہنے پر مجبور کر دیا ہے، آپ کے منہ میں خاک۔

حنا خواجہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے، اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘میں نے کبھی نہیں چاہا کہ کسی کے لیے کوئی سخت الفاظ استعمال کروں۔

اداکارہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘مریم صاحبہ آپ نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں کہوں آپ کے منہ میں خاک، اللہ نہ کرے بقول آپ کے کہ پاکستان کا طیارہ کبھی اس پرانے پاکستان میں اترے جیسا پاکستان آپ لوگوں نے اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنا دیا تھا۔

حنا خواجہ نے کہا کہ ‘اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے حفاظت کرے، اللہ ہماری پاک افواج کی حفاظت اور ان حکمرانوں کی حفاظت کرے جو محب وطن ہیں، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔اپنے پیغام کے اختتام پر اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ‘یہ ایک پاکستانی کی دل سے دعا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved