وزیر خارجہ کی یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات

27  مارچ‬‮  2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): اتوار کے روز وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان، اقتصادی ترجیحات کے پیش نظر، یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کے اگلے مرحلے کے مشترکہ منصوبوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے پر عزم ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں، پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا کے کردار کی تعریف کی۔ یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے توصیفی کلمات پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved