تحریک عدم اعتمادپراپوزیشن کےسیاسی دباو میں اضافہ

27  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر باہمی  امور پر تبادلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ چوہدری شجاعت حسین پہلے سے دارالحکومت میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد ق لیگ کی قیادت سے ملے گا۔

جبکہ دوسری طرف آج ایم کیوایم کے وفد کی حکومتی وفد سے ملاقات بھی متوقع ہے، حکومتی وفد نے ناراض رہنماء سے تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved