وہ جہاں بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی،فواد چوہدری

27  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا شاہ زین بگٹی کے حوالے سے بیان دیا کہ شاہ زین کل دوبارہ ہماری حکومت کا حصہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ 12 لوگوں نے پریس کانفرنس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کر لیا، اسدعمر کی کل شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہونی ہے، امید ہے کہ وہ کل واپس حکومت کے ساتھ ہوں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیے، آج عوام عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی، وہ پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو پاؤں پرکھڑا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کردیا ہے، بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved