پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں8روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 6روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں5روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپے7پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم کی مد میں زیادہ دباؤخود برداشت کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved