سعودی وزیر خارجہ کا ایران کی طرف سے حوثی باغیوں کی امداد روکنے پر زور

27  مارچ‬‮  2022

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی راب میلے سے ملاقات کی ہے اوران سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں طے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق مذاکرات پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ فیصل اورمیلے کے درمیان قطرمیں دوحہ فورم کے موقع پرملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے علاوہ بین الاقوامی معاہدوں میں ایران کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کومربوط بنانے پربات چیت کی ۔

شہزادہ فیصل اورراب میلے نے ایران کو دہشت گرد ملیشیاﺅں کی حمایت سے دستبردار کرانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی گفتگو کی تاکہ ان سے مشرقِ اوسط اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹا جاسکے۔

شہزادہ فیصل نے فرانسیسی وزیرخارجہ ژاں وائی ویس لودریان سے بھی ٹیلی فون پردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پرگفتگو کی ۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا کہ دونوں وزرا نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور میں دو طرفہ ہم آہنگی بڑھانے کے ذرائع پرتبادلہ خیال کیا ۔اس کا بنیادی مقصد مشرقِ اوسط میں سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved