وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ وہ خط دکھائیں میں نے اپنی ذمہ داری پوری کی،شاہ محمود

27  مارچ‬‮  2022

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میرا نہیں خیال کہ یہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیراعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، وزیراعظم کیا اورکس سےکہنا چاہتے ہیں وہ ان کی صوابدید ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں خط کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام دیا گیا، یہ خفیہ دستاویز ہے اسے ایسے نہیں دکھاسکتے، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

انہوں نے پیشکش کی تھی کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved