امر بالمعروف جلسے نے ثابت کر دیا کہ کپتان پھرجیت گیا، عثمان بزدار

27  مارچ‬‮  2022

وزیر اعلی ٰ پنجاب  عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ آج کپتان نے پاکستانی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی، جلسے میں بھرپور شرکت پر پاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے غیور عوام نے خودداری سے جینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کا  کہنا تھا کہ تاریخ ساز جلسے  پر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، باشعور عوام پر فخر ہے، عوام نے ایک بار پھر اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد اور والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی بھاری تعداد میں شرکت وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی بھرپور تائید ہے، عوام نے ثابت کر دکھایا وہ ترقی یافتہ اور مستحکم پاکستان کے حامی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نڈر، سچے اور کھرے سیاستدان ہیں، عمران خان نے قوم کو وقار کے ساتھ جینا سکھایا، قائداعظمؒ اور علامہ اقبال کاؒ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقی منزل سے ہمکنار ہو گا۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved