رہنماء پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ آج خان صاحب نے بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا ہے۔
آج خان صاحب نے بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا۔
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) March 27, 2022
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ شکریہ عمران خان صاحب آج آپ نے قوم کو بتا دیا کہ آج بھی 45 سال بعد بھٹو کا فلسفہ ہی زندہ باد ہے۔ انہوں نے کہا کہ موت بھی بھٹو جیسی ہو، لیکن یہ کسی کسی کا نصیب ہوتا ہے۔
شکریہ عمران خان صاحب آج آپ نے قوم کو بتا دیا کہ آج بھی ۴۵ سال بعد بھٹو کا فلسفہ ھی زندہ باد ھے۔ موت بھی بھٹو جیسی ھو۔ لیکن کسی کسی کا نصیب ھوتا ھے۔ #Bhuttoist
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) March 27, 2022
یاد رہے کہ آج پریڈ گراونڈ جلسے میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے مجھے اختلافات ہوں گے، لیکن انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی بنانے کی بھرپور کوشش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لیکن فضل الرحمان، نواز شریف ان کی اس وقت کی پارٹیوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف تحریک چلائی اور آج جیسے حالات بنا دئیے گئے، جن کی وجہ سے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔