بھارت میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے والی طالبہ گرفتار

27  مارچ‬‮  2022

بھارتی ریاست کرناٹک میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکب باد دینے کی پاداش میں 26 سالہ طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے 25 سالہ ہندو طالبہ کو ایک واٹس ایپ میسیج کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔
طالبہ نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر واٹس ایپ پر لکھا تھا کہ خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے جس پر ایک انتہا پسند ہندو نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ طالبہ نے پاکستان کے یوم جمہوریہ پر نیک خواہشات کا پیغام دے کر دو کمیونیٹیز کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
گرفتار طالبہ کو ایک دن کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا تاہم اب مقدمہ عدالت میں چلے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved