چوہدری پرویز الٰہی کی آصف زرداری سے ملاقات

27  مارچ‬‮  2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے لیگی وفد کیساتھ ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ان کی رہائش گاہ زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل (ن) لیگ کے وفد کی ق لیگ کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی۔ جس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا اور آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پہ اتفاق کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved