وزیراعظم کا اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے پر منتظمین اور شرکاء باالخصوص خواتین سے اظہار تشکر

27  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں شرکت کرنے والے ہر فرد خصوصاً خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں وفاقی دارالحکومت کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کے انعقاد پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج ملک بھرسےہمارےجلسےمیں شریک ہونےوالےہر فردخصوصاً اپنی خواتین کاشکریہ اداکرتاہوں، جنہوں نےاپنی شرکت سےاسےدارالحکومت کی تاریخ کاسب سےبڑااجتماع بنایا۔انہوں نے کہا کہ میں ان سب کامشکورہوں جوسڑکوں پرپھنسےرہنےکی وجہ سےجلسہ گاہ تک پہنچنےمیں کامیاب نہ ہوسکے۔اس کےساتھ میں تمام منتظمین کابھی شکرگزارہوں۔

یاد رہے کہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری آزاد خارجہ پالیسی کو بیرونی قوتیں مروڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان غیر ملکی قوتوں کے ذریعے ہمارے ملک کے اپنے لوگ جانے انجانے میں استعمال ہو رہے ہیں، اس ضمن میں غیر ملکی قوتیں پیسے کا بھی استعمال کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved