ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان برف پگھل چکی ہے، خواجہ سعد رفیق

27  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان برف پگھل چکی ہے اور اب کوئی دوری نہیں ہے۔

ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد کی چوہدری برادران سے ہونے والی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن   خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  ق لیگ سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا  کہ چوہدری برادران کے ساتھ مل کر پہلے بھی کام کیا ہے، بہت پرانے تعلقات ہیں، ق لیگ سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ایک سوال پر ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت کو مزید وقت نہیں دینا چاہیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت ہوئی ہے، کوشش ہے ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیوایم کے اپنے مسائل ہیں، ہماری خواہش ہے کہ تمام اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved