اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا انکشاف میڈیا کے سامنے کرونگا، چوہدری نثار

28  مارچ‬‮  2022

سابق وزیرداخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں اور میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میڈیا کے تمام نمائندگان کو دعوت دوں گا اور اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا انکشاف میڈیا کے سامنے کرونگا،انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے کسی میڈیا کو انٹرویو نہیں دیا ، میڈیا پر میرے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کے دوران وزیراعظم ِ پاکستان نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ چند روز قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی۔ چوہدری نثار سے 50 سال پرانی دوستی ہے تاہم اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ انہوں  نے خود کرنا ہے۔اس سے قبل 20 مارچ کو اپنے حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کہ لنگوٹ کس لو اگلے اليکشن ميں ڈٹ کر لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  فون آتے رہے ہيں کيونکہ کھرے مال کا خريدار ہروقت موجود ہے، ہم ميں کوئی دو نمبری، ہيرا پھيری نہيں ہے۔خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار آزاد حیثیت میں راولپنڈی کے حلقے پی پی 10سے رکن منتخب ہوئے تھے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved