سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، شاہ محمود قریشی کی پیشگوئی

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سال 2023 کے عام انتخابات میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت کی پیش گوئی کردی ہے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، ثابت کریں گے کہ نئی نسل جاگ اٹھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیوالی کے موقع پر مٹھی میں ہندر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج مٹھی میں روشنیوں والے دن میں دیوالی کی مبارکباد دینے آیا ہوں اور ہندو کمیونٹی کے ساتھ تو اظہار یکجہتی کیلیے آیا ہوں کہ پاکستان اور سندھ میں جہاں جہاں ہندو رہائشی پذیر ہیں ہم آپ کے حقوق، تحفظ، آپ کی مذہبی آزادی، قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ اور فلسفے کے مطابق آپ کو پاکستان میں  عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طرف بھارت اپنے آپ کو سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے لیکن بھارت اقلیت کو کچل رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا روشنیوں کے دن نوید سنانے آیا ہوں، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ روشنیوں کا دیا جلائے گا، تھر کی محرومی کو دور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمم حکومت میں آئے جس ادارے کو بھی ہاتھ لگایا اس میں اربوں روپے کا خسارہ پایا، ہم عوام کو صحت کارڈ دے رہے ہیں، اربوں روپے ہم بلدیاتی اداروں کو دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، گزارش کرتا ہوں کارکنان پی ٹی آئی کے فلسفےکو لے کر آگے جائیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چین کے ساتھ اہم معاہدے کیے ہیں، ،عمران خان کی قیادت میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرینگے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved