روس یوکرین تنازعہ عالمی معاشی بحران کا سبب بن سکتا ہے ،آئی ایم ایف سر براہ

28  مارچ‬‮  2022

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  کے سربراہ کرسٹالینا گیورگیئیوا  نے بیان دیا ہے کہ روس پر معاشی  پابندیوں کے باعث   پیدا ہونے والےمسائل  سے دنیا کے غریب ممالک  سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹالینا گیورگیئیوا  نے دوحہ فورم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین تنازعہ کے باعث پیدا ہونے والے مسائل  دنیا کو معاشی بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل سے خوراک کی کمی ، قیمتوں مین اضافوں اور ملازمتوں کی کمی  کے باعث غریب ممالک دوچار ہیں ۔

روسی فوج نے یوکرائن کے ایک مغربی شہر لیویو کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، لیویو کے میئر آنڈریو سادویی کے مطابق ان حملوں میں صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ فضائی حملوں سے قبل شہر کے مضافاتی علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ لیوو شہر ملک کے انتہائی مغرب میں پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہ شہر یوکرائن پر روسی حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک جنگ سے بچا ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved