وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرنے والے شاہ زین بگٹی نے عہدہ بھی چھوڑ دیا۔

28  مارچ‬‮  2022

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور بلوچستان کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اپنے استعفے میں شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ میں نے استعفیٰ دے دیا ہے، اب متعلقہ ادارے اس حوالے سے ضروری اقدامات کریں، ان کا کہنا تھا کہ ہم سے لاپتا افراد کی واپسی اور بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے وعدے کیے گئے لیکن ہمیں محض دلاسے دیے گئے جس سے بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی، رہنما جے ڈبلیو پی نے کہا تھا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہم نے حکومت سے مدد مانگی تھی، حکومت نے جنوبی پنجاب کے لیے 500 ارب کا اعلان کیا لیکن ہمیں 4 ارب بھی نہ دے سکی، ہمیں امید ہے کہ پی ڈی ایم ان مسائل کے جلد از جلد پر خصوصی توجہ دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی مخدوش صورتحال بڑا مسئلہ ہے، میرے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، امید کرتا ہوں کہ پی ڈی ایم ان معاملات کو دیکھے گی اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

شاہ زین بگٹی نے مزید کہا کہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب ہم پی ڈی ایم کا ساتھ دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved