اسلام آباد روانگی سے قبل جہلم میں مريم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔
تفصیلات کے مطابق ان سے سوال کیا گیا کہ کيا پرويزالہیٰ کو وزيراعلیٰ پنجاب بنانےجارہےہيں؟ اس پر انھوں نے صحافی کو جواب دیا کہ ابھی پتہ چل جائےگا۔ مریم نواز نے کہا کہ میری تمام بہنوں اور بھائیوں سے گزارش ہے کہ اسلام آباد کے کل کے جلسے میں ضرور شریک ہوں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ عمران خان جا رہا ہے۔ پرانا پاکستان مبارک ہو۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو ساڑھے3 سال قبل ہی گھبراناچاہيےتھا،اگرعوام کی خدمت نہيں کريں گےتوان کے ساتھ يہی ہونا تھا تاہم حکومت نے اپنی توجہ نوازشریف اور شہبازشريف پر مرکوز رکھی۔