پی ٹی آئی کی چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش، ق لیگ کا وفد بنی گالا پہنچ گیا

28  مارچ‬‮  2022

چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں (ق) لیگ کا وفد وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات کیلئے بنی گالا پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کا وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی، اور چوہدری پرویز الٰہی کا نام وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تجویز کیا گیا، جس کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان اور پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں (ق) لیگ کے وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جاری ہے، جس کے متعلق سربراہ (ق) لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی وزیراعظم کی بات سننے گئے ہیں، حتمی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved