مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

28  مارچ‬‮  2022

چودھری پرویز الٰہی کی بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے ختم ہوتے ہی حکومت کی اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ طارق بشیرچیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا ہے۔

ترجمان ق لیگ نے مزید بتایا ہے کہ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو مستعفی ہونےکی اجازت دی ہے۔

دوسری جانب حکومتی حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہونگے۔ اور تحریک انصاف ان کی حمایت کرے گی، جبکہ ق لیگ بھی تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved