وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں (ق) لیگ کے وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں تمام معاملت طے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ (ق) لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
چوہدری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات۔
ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ق لیگ کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمائیت کا اعلان۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا
وزیراعظم عمران خان کا چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنےفیصلہ pic.twitter.com/h3G3wYwX8D— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 28, 2022
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ق لیگ سے معاملات طے پانے کی تصدیق کی تھی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے۔