نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی ۔

میچ شروع ہوا تو نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے جواب میں کیویز نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشان نے 35 اور گلین فلپس نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن نے 28 رنز بنائے

نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نےمقررہ 20 اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔نمیبیا کے بیٹسمین کیویز بولرز کے سامنے کچھ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے، مائیکل وین 25 اور زین گرین 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، جمی نیشم اور ایش سوڈھی کے حصے میں ایک ،ایک وکٹ آئی۔

نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے افغانستان سے آخری مقابلہ کھیلنا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved