ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کے صاجزادے سالک حسین نے پارٹی میں اختلاف سے متعلق خبروں کی وضاحت کردی ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اور فیملی میں کوئی پھوٹ نہیں ہے اور مسلم لیگ ق میں اختلافات سے متعلق خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔
دوسری جانب مونس الٰہی کا بھی کہنا ہےکہ طارق بشیر چیمہ کو منالیں گے، طارق بشیر چیمہ پارٹی کے ساتھ ہی رہیں گے۔
یاد رہے کہ رہےکہ پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش منظور کرلی ہے جس کی تصدیق مونس الٰہی نے بھی کردی ہے۔
دوسری جانب ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزرات سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ ان کی جانب سے استعفیٰ چوہدری شجاعت حسین کی منظوری کے بعد دیا گیا ہے، جس کے بعد افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ چوہدری برادران میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔