وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

28  مارچ‬‮  2022

سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ورکرز نے پیر کے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، اراکین صوبائی اسمبلی سندھ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، سعید آفریدی، جمال صدیقی، رابستان خان، شاہنواز جدون، علی عزیز، شہزاد قریشی، پارٹی اراکین ڈاکٹر سیما ضیاء، عدنان اسماعیل، محسن گھمن، ملک عارف عدنان، راجیش کمار، مہیش کمار، رامیش کمار اور امین محمد شامل تھے۔

اس موقع پر شرکاء نے وزیرِاعظم کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑے عوامی اجتماع امر بالمعروف کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔

وزیراعظم نے شرکاء کو اپنے حلقوں میں پارٹی کو منظم کرنے اور منتخب نمائندوں کو عوامی فلاحی منصوبوں پر پیشرفت مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved