وفاقی حکومت نے تحریک عدم کا مقابلہ کرنے کیلئے ق لیگ کے بعد ایم کیو ایم کیساتھ بھی معاملات طے کر لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بحری امور بھی ایم کیو ایم کو دی جائے گی، جس کے بعد حکومت اور ایم کیو ایم کے بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے حکومت کے بڑے فیصلوں کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کی بنی گالا میں ملاقات طے کی گئی، جس میں انہیں نئی تقسیم کار کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا وفد آج حکومت سے ملاقات کرے گا، جس میں انہیں مزید ایک وزارت کی پیشکش کی جائے گی، بعد ازاں ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد کے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی کیساتھ معاملات طے پانے کی خبروں کی تردید کی تھی۔