افغانستان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے سرکاری ملازمین و افسران کو ڈریس کوڈ پر پابندی کی ہدایات جاری کی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرایا گیا ہے، اور متنبہ کیا گیا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر نوکری سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طالبان کے تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں تمام ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننے کا پابند گیا ہے۔
ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے داخلی حصوں پر موجود ہیں جنہیں ملازمین پر نظر رکھنے اور نئے قوانین پر عمل دارآمد یقنی بنانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے نمائندے نے سرکاری ملازمین کے لیے ان پابندیوں کے بارے میں عوامی اخلاقیات کی وزارت کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر خواتین کے محرم کے بغیر طویل سفر پا بھی پابندی عائد کر چکی ہے۔