الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سمیت دیگر ضابطہ کار کا شیڈول جاری کر دیا

28  مارچ‬‮  2022

الیکشن کمیشن نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 50 یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں اور دیگر ضابطہ کار پر عملدرآمد کاشیڈول جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 16 مارچ 2022ء کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 50 یونین کونسلوں (27 دیہی اور 23 شہری) اور یونین کی کونسل کے 300 وارڈز اور 100 خواتین کی وارڈز پر انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں اور دیگر ضابطہ کار پر عملدرآمد کاشیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 17 اور 221 اور دیگر متعلقہ آئینی تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 215ء کانفاذ ہے۔ الیکشن کمیشن نے 50 یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کی مقررہ مدت کااعلان کیا ہے جس کے تحت حلقوں اور وارڈز کی ابتدائی فہرست کی تیاری 20 دن میں مکمل کی جائے گی جس کے لئے 25 مارچ سے 14 اپریل 2022ء کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح انتخابی حلقوں اور وارڈز کے فارم 8 کی اشاعت 15 اپریل کو کی جائے گی۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات حلقہ بندی اتھارٹی کے سامنے 15 دن کے اندر پیش کیے جس کے گے جس کے لئے 16 سے 30 اپریل تک کی مدت مقرر کی گئی ہے جبکہ اتھارٹی کی طرف سے اعتراضات 15 دن کے نمٹائے جائیں گے جس کے لئے عید کی تعطیلات سمیت یکم مئی سے 15 مئی کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

حلقہ بندی اتھارٹی کی طرف سے کئے گئے فیصلوں پر اطلاق 16مئی سے 18 مئی 2022ء تک 3 دن میں کیاجائے گا جس کے بعد 19 مئی کو حلقہ بندیوں اور وارڈز کے فارم 9 کی حتمی اشاعت کر دی جائےگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved