نجی اسکول میں خواتین اساتذہ کے واش رومز میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی میں نجی اسکول کے خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کے انکشاف کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مؤقف کی غیر تسلی بخش وضاحت پر سندھ کے محکمہ تعلیم نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنائی جاتی تھیں، محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اسکول کے دورے کے دوران واش رومز سے خفیہ کیمرے بر آمد کیے، واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال ہے۔
صفورا گوٹھ کی اسکیم 33 میں واقع اسکول کی ایک ٹیچر نے 3 نومبر کو صوبائی محکمہ تعلیم سے شکایت کی تھی کہ انہوں نے اسکول کے واش روم میں خفیہ کیمرے دیکھے ہیں اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ڈائریکٹوریٹ کی ایک انکوائری کمیٹی نے اسکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا جس میں اس کے پرنسپل یا سینئر اہلکار کو 4 نومبر کو محکمہ کے سامنے پیش ہونے اور اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنے کو کہا گیا۔تاہم اسکول کا کوئی ذمہ دار وضاحت کے لیے حاضر نہیں ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved