وزیر اعظم عمران خان سے ملتان سے تعلق رکھنےوالے اراکین صوبائی اسمبلی و پارٹی اراکین کی ملاقات

28  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان سے ملتان سے تعلق رکھنےوالے اراکین صوبائی اسمبلی و پارٹی اراکین نے ملاقات کی۔

اسلام آباد – (اے پی پی): پیر کے روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں اراکین صوبائی اسمبلی ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری اور رکن تحریک انصاف ملک عدنان ڈوگر شامل تھے۔

اس موقع پر شرکاء نے وزیراعظم کو عوامی اجتماع امربالمعروف کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب پیکیج اور نیا پاکستان صحت کارڈ کی عوامی پذیرائی سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل اور پارٹی تنظیم کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved