قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا عثمان بزدار کے استعفے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وسیم اکرم نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ میں کیوں ٹرینڈ کر رہا ہوں لیکن چلیں میرا ٹوئٹ بھی اس میں شامل کرلیں۔
I’m not sure why I’m trending 🤭🤔 but anyway let’s add to it #WasimAkram ✌️
— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 28, 2022
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پرویز الٰہی کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار نامزد کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کیساتھ گفتگو میں عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس قرار دیا تھا، اور حکومت کے آغاز سے ہی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک میں وزیراعظم ہوں عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اسی مناسبت سے سوشل میڈیا صارفین نے میمز کا بازار گرم کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ میں آ گیا۔
ایک صرف نے ان کی قومی کرکٹ ٹیم کے یونیفارم میں وسیم اکرم کے سٹائل میں تصویر شیئر کر دی۔
It’s about #WasimAkram plus! https://t.co/UYuc2lwDWb pic.twitter.com/7v62p8QnEk
— Sidhu Cricket Wala (@Azsidhu) March 28, 2022
احسن حبیب نامی صارف عثمان بزدار کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے سرپرائز تو قوم کو دینا تھا۔
#WasimAkram Mr. Buzdar u will be missed pic.twitter.com/YF3JMWhFFi
— Ahsan Habib (@m_ahsanhabib) March 28, 2022
محمد آصف نامی صارف نے عثمان بزدار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ کی بارگاہ میں چھوڑتا ہوں۔
#WasimAkram I rest my case to Allah. pic.twitter.com/s3nBsdFzvO
— mohammad asif (@Ummmativideo) March 28, 2022
وکی نامی صارف نے عثمان بزدار کو عمران خان کا ٹرمپ کارڈ قرار دیا۔
Imran khan trump card ♦️♠️#wasimakram #Buzdar pic.twitter.com/2tR98jh8D7
— 𝙑𝙄𝙆𝙄 🍀 (@viki__00) March 28, 2022
کاشف حسین نامی صارف نے عثمان بزدار کی چارپائی پر بیٹھے ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم پلس بولا تھا وہ میرے کو۔
Waseem Akram plus bola tha wo mereko.#WasimAkram pic.twitter.com/C0fFUJmbXX
— Kashif Hussain Vistro (@liar_lawyer10) March 28, 2022