پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے موقف سامنے آگیا

29  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان نےتحریک عدم اعتماد کے حوالے سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

اپنے بیان میں راجہ ریاض نے کہا کہ اپنے موقف پر کھڑے ہیں، موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔راجہ ریاض نے کہا کہ  اپنے ضمیر کے مطابق عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔پی ٹی آئی کے منحرف ارکان  رمیش کمار اور باسط سلطان نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے منحرف پی ٹی آئی رکن باسط سلطان بخاری نے کہا کہ ہم عدم اعتماد کامیاب بنائیں گے، خوش فہمیاں دور کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا،  پوری پوزیشن صبح کلیئر ہو جائے گی۔

تاحیات نا اہلی کے امکان پر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان اور اپنے وعدے کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہوں، نہ صرف میں بلکہ ہمارے تمام ساتھی اپنی کمٹمنٹ پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے فیصلے پر افسوس ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved