ایم کیو ایم نے اپنے 3 بڑےمطالبات حکومت کے سامنے پیش کر دیئے

29  مارچ‬‮  2022

متحدہ  قومی موومنٹ  ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے 3 بڑےمطالبات حکومت کے سامنے پیش کر دیئے۔

 ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت سے کہا ہے ہمارے مسائل حل کردے ہم فیصلہ سنا دیں گے، حکومت لاپتہ افراد، بند دفاتر کا مسئلہ حل کروائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمارا کسی جانب جھکاؤ نہیں ہے، ہم نے حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھے ہیں، ہمارے سو لوگ گھر آتے دکھنے چاہئیں، ہمارے بند دفاتر کھلتے نظر آنے چاہئیں، سندھ کے شہری علاقوں میں ہمیں سیاست کے مواقع نہیں ملتے۔

وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ہمارے مطالبات حل کریں، ہم پر جعلی کیسز ختم کروائیں، حکومت نے ہمیں کہا ہے ہمارے مسائل حل کروائے گی، حکومت کوشش کرے تو کوئی نہ کوئی نتیجہ آسکتا ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ اس پر افسوس ہوتا ہے، پانچ سیٹوں پر وزارت اعلیٰ مل سکتی ہے تو ہماری 7 سیٹ پر مسائل حل کروادیں، پرویز الہٰی نے ہم سے کہا تھا مل کر فیصلہ کریں گے، اب پتہ چلا ہے موصوف معاملات طے کر آئے اور حلف کی بات ہورہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved