پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے علیم خان کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا اشارہ دے دیا،اس پر علیم خان نے اپنا ایکشن شو کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبداالعلیم خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کو ہٹا دیا۔عبدالعلیم خان کی جانب سے ’پی ٹی آئی‘ نکال کر عبدالعلیم خان رکھا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کا آفیشل اکاؤنٹ کا بلیو ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔بلیو ٹک ٹوئٹر کی پالیسی کے تحت نام کی تبدیلی پر ہٹایا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔ عبدالعلیم خان کا فیس بک اکاؤنٹ اب تک ویریفائیڈ یعنی بلیو ٹک والا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ بن گئے؟ پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہمارے پاس ہے، آپ کیاسمجھتےہیں ہم خاموشی سے یہ سب ہونے دیں گے؟انہوں نے کہا کہ علیم خان ہمارے امیدوار کیوں نہیں ہوسکتے؟ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا اکیلے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ چارلوگ ایک طرف ہوں اور اکیلے ووٹ کو ق لیگ کہہ دیں یہ نہیں ہوسکتا، چوہدری شجاعت کے ہوتے ہوئے حتمی فیصلہ ان کا ہوگا۔