بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے۔
آریان خان کے منشیات کیس میں اہم موڑ آگیا ہے اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ٹیم میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ یہ اس وقت ہوا جب آریان خان ضمانت پر رہا ہیں ،این سی بی نے کیس کے تفتیش کار اور زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں ہیڈکوارٹر پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔
خیال رہے کہ سمیر وانکھیڈے پر منیشات کیس میں رشوت لینے کا الزام ہے۔رپورٹس کے مطابق سمیر وانکھیڈے پر الزامات کے بعد تحقیقات کی جارہی تھیں اور اب انہیں آریان خان منیشات کیس سمیت 6 کیسز کی بھی تفتیش علیحدہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس حوالے سے سمیر وانکھیڈے کا کہنا تھاکہ مجھے تفتیش سے نہیں ہٹایا گیا بلکہ میں نے عدالت میں درخواست کی تھی جس کے بعد اب کیسز کی تفتیش دہلی زون کرے گا۔
خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔آریان خان منشیات کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں تھے اور انہیں 30 اکتوبر کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر جیل سے رہا گیا گیا تھا۔