اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا ویزراعلیٰ منتخب کرنے کے معاملے پر علیم خان ،ترین گروپ نےمشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ نے تمام تر صورتِ حال پر مشاورت کے لیے آج غیر رسمی اجلاس بلا لیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی اور رہنما موجودہ صورتِ حال پر مشاورت کریں گے۔اجلاس کے دوران ترین گروپ اپنی تجاویز سے جہانگیر ترین کو آگاہ کرے گا۔
دوسری جانب علیم خان نے بھی اپنے ساتھیوں کو آج مشاورت کے لیے بلا لیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ علیم خان گروپ پرویزالہٰی سے متعلق مشاورت کرکے جواب دے گا، پرویزالہٰی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے۔
پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کا معاملہ، علیم خان ،ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس طلب
29
مارچ 2022
