چوہدریوں کے کہنے پر پنجاب میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، رانا ثناء اللہ کے تہلکہ خیز انکشافات

29  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ چوہدی برادران کے کہنے پر ہم نے پنجاب میں عدم اعتماد جمع کروائی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران  رانا ثناء اللہ  نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ بات ہوگئی تھی اور اس کے بعد دعائے خیر ہوگئی، جس پر چوہدری پرویز الہی نے کہا یہ اگر حکومت کو پتہ چل گئی تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لئے آپ کل ہی عدم اعتماد جمع کروادیں، چوہدریوں کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے، پی ٹی آئی آپ کو وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بنا سکتی، علیم خان گروپ کے پاس تیس سے چالیس اراکین ہیں، وہ لوگ عمران خان کے مقرر کردہ نمائندے کیخلاف ووٹ دیں گے، وہاں پر جہانگیر ترین گروپ بھی ہے جس کے پاس دس بارہ ووٹ ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہاں پر اب بزدار گروپ بھی ہے، چوہدری صاحب پی ٹی آئی کی حمایت سے کسی بھی طورپر وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، ن لیگ کی لیڈرشپ آئندہ ایک دو دن میں فیصلہ کرے گی کہ کس طرح انہوں نے آگے چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے بھائی نے ہمیں ووٹ کی یقین دہانی کروائی ہے، فواد چوہدری آپ اپنے بھائی سے تصدیق کروالیں، شاہ محمود قریشی کے گھر سے بھی ہمیں ایک ووٹ ملے گے، اگر ہمیں ضرورت پڑی تو وہ بھی ہمیں ملے گا، پرویز خٹک کا بھائی بھی انہیں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے منحرف ارکان کے علاوہ 172 ارکان پورے کرلئے ہیں، جام کریم کی ضمانت ہوچکی ہے وہ ووٹنگ کے دن آجائیں گے، تین ووٹ ق لیگ کے ہمارے پاس ہیں، چار ووٹ بی اے پی کے بھی ہمارے پاس آچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 172 کا ہندسہ ہمارے پاس پورا ہوجاتا ہے، پی ٹی آئی کے ناراض لوگوں کی شاید ہمیں ضرورت نہ پڑے، ان میں سے بھی پانچ لوگ ایسے ہیں کہ جو آزاد منتخب ہوکر آئے وہ بھی ہمارے ساتھ ہیں، آزاد امیدوار پی ٹی آئی کو ہرا کر منتخب ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved