نااہل نوازشریف، انکے درباری، لکھاری اورحواری قصہ پارینہ بن چکے، شہباز گل

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے مہنگائی پر ن لیگ کی تنقید اور احتجاج کے ردعمل میں کہا ہے کہ نااہل  نوازشریف ،ان کے لکھاری، درباری اور حواری قصہ پارینہ بن چکے ہیں جو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ‏برآمدات، محصولات، زراعت اور صنعتی  ترقی سمیت پاکستان کے تمام معاشی اعشارئیے مثبت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‏ 2009ء کے بعد کسی بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر اتنا کم سیلز ٹیکس نہیں لیا، 17 فیصد ٹیکس لینے والی ن لیگ 1.76 فیصد ٹیکس کو کس منہ سے زیادہ کہہ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں کی بدولت اس سال 30 سے 35 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ٹیکسٹائل کی برآمدات 22 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، کپاس کی پیداوار میں  81 فیصدریکارڈ اضافہ ہوا۔  انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ناہل درباریوں کو  عوام کی نہیں بلکہ اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کھائے جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved