پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اتحادیوں کو اس لئے ساتھ لے کر چلے تاکہ مسائل کا حل نکالیں۔
آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کل ایک تاریخی دن تھا، متحدہ اپوزیشن نے گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پیش کی اور کل ہی بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اتحادیوں کو اس لئے ساتھ لے کر چلے تاکہ مسائل کاحل نکالیں، ایم کیو ایم کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں ہے جس سے ہم نے آج تک انکار کیا ہو، ہر صورت اور ہر حال میں ملک اورکراچی کی ترقی کیلئے ایم کیو ایم کیساتھ مل کر کام کرنا ہے۔
پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا اب بھی چوہدری برادران کی واپسی کی کوئی گنجائش ہے؟
جس پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی زبان پر قائم نہیں رہ سکتے تو آپ کچھ بھی نہیں۔