وفاقی وزیر کی اپنے استعفے اور ن لیگ میں شمولیت سے متعلق خبروں کی تردید

29  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے اپنے استعفے سے متعلق  خبروں پر ردعمل  دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فخر امام کے مستعفی ہونے کی جھوٹی خبروں پر  سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے کہ ان سے متعلق افواہوں میان کوئی صداقت نہیں ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت اور استعفے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر

چیمہ نے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔جس کے بعد سالک حسین کا بیان سامنے آیا تھا کہ ان کی پارٹی طارق بشیر چیمہ کو منا لے گی ،جبکہ نجی ٹی وی کے پروگرام مین طارق بشیر چیمہ نے کہا کی وہ کسی صورت تحریک عدم اعتماد پر عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ یہ خبر ایک فیک اکاؤنٹ سے سامنے آئی تھی جو کہ تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved