وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے متعلق خط لکھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران ہمارا کوئی بھی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو۔ خط میں اراکین اسمبلی پر واضح کیا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اجلاس میں آنے والے رکن اسمبلی کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کاروائی ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی یہ خط کو انفرادی طور پر ارسال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے، جس پر جمعرات سے بحث کا آغاز ہو گا۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے ہفتے اور اتوار کے روز بھی اجلاس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ جلد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جا سکے۔