پاک بحریہ کی سی سپارک 2022ء مشقیں اختتام پذیر

29  مارچ‬‮  2022

پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2022ء کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز) نےمشق کی حکمت عملی اور سرگرمیوں کے جائزے کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے سفارشات بھی پیش کیں۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے آپریشنل تیاریوں اور مشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہمہ وقت بھرپور حربی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ مشق سی سپارک کی اختتامی تقریب میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved